Navigate Up
Sign In
You are here: Skip Navigation LinksENABLE Scotland > Emergency Planning > Emergency planning (Urdu)

Emergency planning (Urdu)

دیکھ بھال کرنے والوں( کے لئے ہنگامی منصوبہ بندی) کیئررز
 آپکی عدم موجودگی میں صورتحال کون معمول پر لائے گا؟
کیاآپ ایک کیئرر ہیں؟
کیا کوئی آپ پہ انحصارکرتا ہے؟
اگرآپ وہاں پرموجود   نہ ہو سکےتو کیا ہوگا؟
ہم سب یہ سوچتے ہیں کہ ہم ہمیشہ وہاں پر موجود ہوں گے لیکن اگر آپ بیمار ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر کے پاس یا ہسپتال جانا پڑجاتا ہے، خاندان میں کوئی مسئلہ ہو جاتا ہے جس کو آپ نے ٹھیک کرنا ہے، یا آپ کوصرف دیر ہو جاتی ہے تو پھر کیا ہوگا؟
آپ کیا کریں گے؟
یہ وہ صورت حال ہے جہاں ایک ہنگامی منصوبہ (ایمرجنسی پلان) مدد کرسکتا ہے۔
غیر متوقع صورت حال کے لیے منصوبہ بندی کرنے سے آپ کو اس بارے میں سوچنے میں مدد مل سکتی ہے  کہ آپ کی  غیر موجودگی میں  صورتحال کون معمول پر لائے گا۔
ایک منصوبے کا  موجود ہونا ہنگامی صورت حال کو  بحرانی شکل اختیار کرنے سے روک سکتا ہے اورآپ کو اوراُس شخص کوجس کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں ذہنی سکون دے سکتا ہے۔
آپ کا منصوبہ آپ کی ضرورت کے مطابق سادہ یا تفصیلی ہو سکتا ہے تاکہ یہ یقین  دہانی کی جا سکے کہ کوئی شخص جلدی سےآپ کی جگہ لے سکتا ہے اورجس شخص کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں اس انسان پر کم سے کم اثر پڑے۔
اس میں یہ چیزیں شامل ہو سکتی ہیں :
• اُس شخص کی تفصیلات جس کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں؛
• اُن کی دیکھ بھال کی ضروریات کیا ہیں؛
• ایمرجنسی میں جن لوگوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اور وہ کتنی دیر کے لیے عارضی دیکھ بھال فراہم کرسکتے ہیں؛
• دیگرمتعلقہ معلومات۔
 
 

 

 

ENABLE Scotland,INSPIRE House,3 Renshaw Place,Eurocentral,N Lanarkshire,ML1 4UF.Tel: 01698 737 000. Registered Charity Number SC009024

ENABLE Scotland is a partner in the Scottish Consortium for Learning Disability SCLD Site Admin